، انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسرار میرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں امن، برداشت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ جنگ کی مخالفت کی اور خطے میں امن کے فروغ کو ترجیح دی ہے۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ امن ہماری ضرورت ہے، ترقی کا راستہ بھی امن سے ہی ممکن ہے۔ نوجوان نسل کو نفرت نہیں بلکہ امن، تعلیم اور شعور کے پیغام کا سفیر بننا ہوگا۔
عمران خان نے ہمیشہ جنگ کی مخالفت کی اور خطے میں امن کے فروغ کو ترجیح دی ہے
 
			
		Facebook Comments Box
		
	 
			 
			