احمدپورشرقیہ(پ ر) گورنمنٹ صادق عباس گرائجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔پاکستانی قوم اس کو ہر سال سیاہ دن کے طور پر مناتی ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کہا کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔پاکستان اور کشمیر جسم و روح کی طرح ہیں۔شہ رگ کشمیر جنت نظیر کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر قائم ہے۔بھارت کی طرف سے مسلسل ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ہماری پاک افواج دشمن انڈیا کو ہر محاذ پر شکست فاش دے چکی ہے۔اقوام متحدہ فوری کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قیصر رفیق کےساتھ طلباء وطالبات نے نعرہ تکبیر،کشمیر بنے گا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔
5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا

Facebook Comments Box