“ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کے لئے ستارۂ امتیاز کا اعلان”.

لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر اور معروف ماہر اقبالیات ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان کی اقبالیات، اردو، پشتو اور فارسی زبان و ادب کے تحقیقی و تخلیقی میدان میں نمایاں خدمات کے صلے میں دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے 19 اکتوبر 2023ء کو اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ اقبالیات کے ساتھ ساتھ اردو، فارسی اور پشتو ادب کے تحقیقی و تخلیقی موضوعات پر تقریباً 59 کتب اور متعدد مقالات کے مصنف ہیں۔ ان کی علمی و ادبی خدمات نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔
ستارۂ امتیاز کا اعلان ہونے پر ادبی و علمی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو علامہ اقبال کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشوں کا ثمر قرار دیا ہے۔

Facebook Comments Box