احمدپورشرقیہ(پ ر) ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے لیٹر نمبر ڈی پی آئی کالجز/ایس پی/820 ایڈمن کی ہدایات پر نمائندہ خصوصی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل نے استقبالیہ دیتے ہوئےکالج میں ہوسٹل،واش رومز،اندرونی بیرونی دیواروں کی مرمتی،گیٹس،پلاٹس کی صفائی ستھرائی،کالج خوبصورتی کے لیے رنگ روغن کے ساتھ دیگر تعمیراتی کاموں کا وزٹ کرایا اور نئے سیشن داخلوں پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر رانا شرافت علی نے کالج کی خوبصورتی و بہتری کے لیے عملی اقدامات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا تعلیم ہی ہمارے ملک وقوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر وقاص احمد،ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،فرخ شہزاد، خالد چشتی،ندیم چغتائی،حامد مشتاق کے ساتھ دیگر ملازمین موجود تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ کیا

Facebook Comments Box