لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
نواز شریف لوورز پاکستان کے زیرِ اہتمام تنظیم کا سالانہ عالی شان ایونٹ اور گرین کارڈ کی افتتاحی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ملکی ترقی، عوامی خدمت اور قیادتِ مسلم لیگ (ن) کے ویژن پر روشنی ڈالی گئی۔ اس پُروقار تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان ملک ارشد اور صدر پنجاب محترمہ شہناز بانو مغل نے کی، جب کہ وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں وزیرِ خزانہ پنجاب نے نواز شریف لوورز پاکستان کے منتخب عہدیداران میں ” گرین کارڈز ” تقسیم کئے۔
انہوں نے اس شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین ملک ارشد اور محترمہ شہناز بانو مغل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ “مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایسے منصوبے مکمل کئے ہیں جن پر آج پوری دنیا کی نظریں ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے بھی عوامی خدمت کو اس جذبے اور لگن سے نہیں نبھایا جیسا کہ مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے۔”
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیں اور عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک اور قیادت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
” نواز شریف لوورز پاکستان کے زیرِ اہتمام شاندار سالانہ ایونٹ اور “گرین کارڈ” کی افتتاحی تقریب — وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی خصوصی شرکت “.
Facebook Comments Box