انگلش تقریری مقابلوں “بدعنوانی کےخلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار

احمدپورشرقیہ(پ ر) گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پورشرقیہ میں کرپشن فری پاکستان کے حوالے سے ساوتھ پنجاب ملتان ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و نیب ملتان کی خصوصی ہدایات پر تحصیل لیول پر اردو، انگلش تقریری مقابلوں “بدعنوانی کےخلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار “
“Role of Youth in Fight against Corruption”
انگلش مقابلے میں پہلی پوزیشن طیبہ رشید بی ایس کیمسٹری فورتھ سمسٹر،دوسری پوزیشن گرلز کالج سے طالبہ انعمتہ شاہد میڈیکل سکینڈ ائیر، تیسری پوزیشن سکینڈ سمسٹر انگلش طالبعلم شہباز حسین نے حاصل کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کنٹرولر امتحانات تمام سٹوڈنٹس کو بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے سماج،ملت و وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں رخنہ پیدا ہوتاہے۔محنت و مخلص افراد میں سخت مایوسی جنم لیتی ہے۔،ضمیر فروشی اور بد دیانتی کا بازار گرم رہتا ہے۔اس کے خاتمے کے لئے ایمانداری سے نوجوان نسل کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ججز کے فرائض پروفیسر زاہد عزیز اور ڈاکٹر محمد عمران نے سر انجام دیئے۔اس موقع پر سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Facebook Comments Box