راولاکوٹ آصف اشرف آزادی جموں کشمیر کا ادھورا ارمان لیے معروف شاعر، ماہر معالج اور آزادی پسند ڈاکٹر عبدالمناف برطانیہ میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے 

ڈاکٹر عبدالمناف جموں کشمیر کے “آزاد”,کہلائے جانے والے حصے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حالیہ تحریک کے دوران” مقبول “ہونے والے ترانے ’میں جلا کے آیا ہوں کشتیاں‘ کے خالق تھے۔ ان کی جموں کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق متعدد دیگر نظمیں اور ترانے بھی بہت مقبول ہوئے۔ 

 ہفتے کے روز برطانیہ میں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین برطانیہ  کے شہر ناٹنگھم میں ہی ادا کی  گئی۔ 

ڈاکٹر عبدالمناف کا تعلق میرپور سے تھا، وہ لمبے عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے اور وہاں نیشنل ہیلتھ سروس میں چائلڈ اسپیشلسٹ تھے۔ ڈاکٹر عبدالمناف نے 1990 سے 1997 تک راولاکوٹ سی ایم ایچ میں بھی بطور چائلڈ اسپیشلسٹ خدمات سرانجام دیں۔

وہ جموں کشمیر کی اولین انقلابی طلبہ تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی سیکرٹری جنرل ریاض انقلابی اور بعد ازاں چیف آرگنائزر رہنے والے غفار انقلابی کے چھوٹے بھائی تھے۔

ان کی وفات پر بابائے قوم مقبول بٹ شہید کے بیٹوں شوکت مقبول بٹ جاوید مقبول بٹ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر خواجہ حسن جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن کور کمیٹی عمر نذیر کشمیری جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تینوں دھڑوں کے موجودگی صدور اسرار یوسف مجتبی بانڈے اسامہ ممتاز   اوردیگر  موجودہ عہدیداروں سمیت آزادی پسندوں رہنماؤں، ڈاکٹروں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی قومی آزادی کی جدوجہد میں خدمات کو زبردستی خراج عقیدت پیش کیا ہے

Facebook Comments Box