ڈاکٹر عجب خان خروٹی صاحب دکھی انسانیت کا سچا مسیحا

تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

کسی بھی مہذب معاشرے میں ڈاکٹر کا کردار نہایت اہم اور مقدس تصور کیا جاتا ہے۔ وہ صرف علاج کرنے والا ماہر ہی نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے لیے ایک مسیحا ہوتا ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی تسکین بھی فراہم کرتا ہے۔ کوئٹہ جیسے شہر میں جہاں طبی سہولیات کی کمی اکثر محسوس کی جاتی ہے، وہاں چند مخصوص ڈاکٹرز اپنے علم، تجربے اور اخلاق کے ذریعے عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ انہی قابل احترام شخصیات میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر عجب خان خروٹی کا ہے۔

ڈاکٹر عجب خان خروٹی نہ صرف ایک ماہر اور تجربہ کار کارڈیالوجسٹ ہیں بلکہ ایک مشفق انسان اور اعلیٰ اخلاق کے مالک بھی ہیں۔ ان کا مریضوں کے ساتھ رویہ نہایت ہمدردانہ اور دوستانہ ہوتا ہے۔ ان کے پاس آنے والے مریض خود کو پرسکون اور محفوظ محسوس کرتے ہیں، کیونکہ ڈاکٹر صاحب نہ صرف بیماری کا علاج کرتے ہیں بلکہ امید کی کرن بھی بن کر سامنے آتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ معتد مریض روزانہ ان سے رجوع کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب صبح کے وقت سول ہسپتال کوئٹہ میں اور شام 6:00 بجے الشّفا ہسپتال، پٹیل روڈ کوئٹہ میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عجب خان خروٹی نے طب کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ آپ نے ایم بی بی ایس، ایم سی پی ایس، ایف سی پی ایس (کارڈیالوجی) اے ایف آئی سی، ایم ایچ راولپنڈی سے مکمل کیا اور فیلو اِن ایکو کارڈیوگرافی بھی حاصل کی۔ آپ اس وقت سینئر رجسٹرار کارڈیالوجی (پی جی ایم آئی) کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ ماہر ہیں ان امراض قلب،بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر)،ایکو کارڈیوگرافی،انجیوگرافی،انجیوپلاسٹی وغیرہ۔

ڈاکٹر عجب خان خروٹی جیسے ڈاکٹر ہماری قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمات نہ صرف طب کے میدان میں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھی قابل تحسین ہیں۔ ایسے مسیحاؤں کی قدر کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments Box