ایک قابل فخر بیوروکریٹ صالح محمد ناصر صاحب کی خدمات کا اعتراف

تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

یہ بات کسی شک و شبے کے بغیر کہی جا سکتی ہے کہ صالح محمد ناصر صاحب کا شمار صوبے کے انتہائی ذہین، قابل اور محنتی سیکریٹریز میں ہوتا ہے۔ موصوف کا تعلق بلوچستان کے خوبصورت علاقے مسلم باغ سے ہے، جہاں سے آپ نے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آج ایک قابل فخر مقام پر فائز ہیں۔

صالح محمد ناصر صاحب نے اپنی غیر معمولی ذہانت، خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے بل بوتے پر مختلف اہم محکموں میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں۔ حالیہ دنوں میں ان کا تبادلہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ میں کیا گیا، جہاں اُن سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اُن کی کارکردگی مثالی رہی، اور تعلیمی میدان میں بہتری لانے میں اُن کا کلیدی کردار رہا۔

صالح محمد ناصر صاحب نے ہمیشہ ہر ذمہ داری کو خلوص، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھایا۔ اُن کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے، اور وہ بجا طور پر صوبائی حکومت کا ایک قیمتی اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔

ذاتی حیثیت میں صالح محمد ناصر صاحب نہایت شفیق، خوش مزاج اور انتہائی منکسرالمزاج شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ دوسروں کی مدد کو عبادت سمجھتے ہیں اور اپنے فرائض کو وقت کی پابندی اور دیانت داری کے ساتھ مکمل کرنے کے عادی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اُنہیں کبھی معذرت یا تاخیر کی نوبت پیش نہیں آتی۔ وہ ہر ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہیں اور ہر فورم پر اُن کی تعریف کی جاتی ہے۔

سینئر ہوں یا جونیئر، سبھی اُن سے محبت، عزت اور اعتماد کا رشتہ رکھتے ہیں۔ اُن کا خلوص، سچائی، اور حب الوطنی اُن کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ صالح محمد ناصر صاحب جیسے مخلص، فرض شناس اور سچے پاکستانی پر جتنا بھی فخر کیا جائے، کم ہے۔

Facebook Comments Box