وفات کے 3 سال بعد سدھو موسے والا کی واپسی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا گیا؟

سدھو موسے والا کی وفات کے تین سال بعد، ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کے ذریعے ان کے ’عالمی ٹور‘ کا اعلان کیا گیا، جسے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ (Signed to God) کا نام دیا گیا۔ یہ پوسٹ 17 جولائی 2025 کو کی گئی، جس نے دنیا بھر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ ٹور جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا، جو سدھو موسے والا کے فن، آواز اور شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک جذباتی پروگرام ہوگا۔ اس ٹور میں 3D ہولوگرافک پروجیکشنز، اصلی آوازیں، سینیمیٹک ویژولز اور خصوصی اسٹیج ایفیکٹس شامل ہوں گے، جو پنجاب، ٹورنٹو، لندن اور لاس اینجلس جیسے شہروں میں منعقد ہوگا۔ اس کا مقصد سدھو کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانا ہے۔

Facebook Comments Box