







احمدپورشرقیہ(پ ر) حکومت پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں تقریبات عشرہ رحمتہ اللعالمین ماہ ربیع الاول سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے حوالے سے کالج ہذا میں چوتھے روز مقابلہ کیلی گرافی،کوئز پینٹنگ،کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے ہوا۔کیلی گرافی و پینٹنگ مقابلوں میں اول و دوم پوزیشنیں بی ایس اردو فورتھ و تھرڈ سمسٹرز طالبات میں مسکان اختر و ثانیہ جاوید جبکہ تیسری پوزیشن میں مبشر عباس و لائبہ عباس نےحاصل کیں۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی تھے۔ججز کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی، لیکچرر محمد جمیل،لیکچرر ملک عبدالحمید میتلا محمد نےسرانجام دیئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ سٹوڈنٹس سے گفتگو میں کہا کہ ہماری آخروی و دنیوی کامیابی اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی اطاعت میں ہے۔اللہ پاک نے نبی آخری زماں حضرت محمد مصطفٰی خاتم الرسل صلی اللہ علیہ والہ والسلام کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت و رہبر انسانیت بنا کر بھیجا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کا کامل پہلو معلم و ایڈمنسٹریٹر ترقی و حقیقی خوشحالی کا باعث ہے۔ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے آپنے خطاب میں کہا کہ فرمان رسول مقدس صلی اللہ علیہ والہ والسلام ہے،”تم انسانوں میں بہتر وہ جو دوسروں کو نفع دے”۔زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ و سلیقہ ہے۔آخر میں کامیاب پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کی گیئں۔اس موقع پر طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔