گوجرخان کے سول اسپتال میں ایک پولیس اہلکار، عقیل عباس، کو خواتین کے باتھ روم میں نازیبا ویڈیوز بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ شہری بلال حسین کی شکایت پر ملزم کے موبائل سے متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 354 اور 292 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق ملزم ماضی میں بھی اسی نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے۔
پولیس اہلکار اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا

Facebook Comments Box