” محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ کی 14216 صفحات پر مبنی 5 بڑی کتابوں کی تقریب رونمائی”.

لاہور: ( فریدہ خانم )،
بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر و ادیب محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ کی نعتیہ و منقبتیہ ماہیا نگاری پر 14216 صفحات پر مشتمل 5 بڑی کتابوں کی رونمائی عمل میں لائی گئی۔ محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ کی ماہیا نگاری پر ان کتابوں کا شمار نعتیہ و منقبتیہ شاعری کے حوالے سے سب سے بڑی کتابوں میں ہوتا ہے، اس تقریب میں ملک بھر سے احباب علم و دانش اور میڈیا چینلز سے منسلک افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس تقریب کی صدارت اور کتابوں کی رونمائی کے فرائض ڈاکٹر راشد حمید کلیامی اور مختلف علمی و ادبی شخصیات نے ادا کئے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ملک بھر سے فوک میوزک اور پنجابی سیوک حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور یہ تقریب خوبصورت یادیں چھوڑتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی ،
اس تقریب کے موقع پر محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ نے کہا کہ اگلی تقریب سلطان ادب گولڈ میڈل 2025ء انشاء اللہ 26 اکتوبر کو ہو گا.

Facebook Comments Box