“ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی مزار اقبال رح پر حاضری”.

لاہور : ( فریدہ خانم ),
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وفد کے ہمراہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کا نظریہ پاکستان کی آزادی اور ترقی کی بنیاد ہے۔ ان کے افکار آج بھی قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ وفد میں جناب محمد نعمان چشتى، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، جناب وقار احمد، فہیم ارشد چودھری ، محمد اسحاق ، ملک اسد اور طیب حیدرشامل تھے۔
اس سے پہلے
78
ویں یوم آزادی کے سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام اکادمی کی مرکزی لائبریری میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد بشارت نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول ﷺقاری محمد غلام حسین اورنعتیہ کلام جناب حسنین مظہری نے پیش کیا۔ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے بریگیڈئیر وحید الزمان طارق اور جناب عرفان جعفر کے ہمراہ کیک کاٹا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان نہ صرف علامہ اقبال کے افکار کو محفوظ کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے, بلکہ یہ پاکستانی قوم کو ان کے عظیم ویژن سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیک کاٹنے کی تقریب محض ایک رسم نہیں بلکہ ہمارے عزم کا اظہار ہے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد رہیں گے۔اس موقع پر نونہال اور نوجوان طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران طلبہ نے کلام اقبال اور حب الوطنی پر مبنی اشعار بھی پڑھے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت اور ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

Facebook Comments Box