
تحریر و لیکچر ۔۔۔۔۔۔۔۔
سردار احمد تبسم گڈانی ۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی مھرباں صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت انسانوں کے لیے ایک عظیم رحمت ہے مھربانی ہے رب کریم نے بہت بڑا احسان فرمایا ہے نبی پاک کو ھمارے ھدایت کے لیے بھیج کر تمام احسانوں سے سب سے بڑا احسان نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی امتی ہونا ہے راہ نجات ہے مسلمان بننے اور پھر نیک صالح رہ کر زندگی گذارنا ، یہ کوئی معمولی عنایت نہیں ہے اللہ کی طرف سے بہت بڑی عظیمت ہے امت مسلمہ کے لے ۔ ہمیں چاہیئے کہ ھم ہر وقت اپنے نبی پاک پر درود و سلام کا ورد کرتے ہیں درود سلام بھیجتے رہیں اللہ تبارک وتعالیٰ خود قران پاک میں فرماتے ہیں کہ ” ترجمہ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو جب ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔۔
اس کا مطلب ہے کہ امت مسلمہ پر نبی مھرباں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا، پڑھنا عین فرض ہے کیونکہ قران پاک میں اللہ تعالیٰ کا ہر حکم ھم پر فرض ہو جاتا ہے ضروری ہو جاتا ہے , یہ بات سندھی اردو ادب کے کالم نگار ، رٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور جماعت اسلامی گھوٹکی کے ضلعی رہنما سردار احمد تبسم گڈانی نے ایک لیکچر میں کہی ہے انہون نے نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلعم عالم انسانیت کیلئے رحمتہ اللعالمین بن کر آئے آئیں ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی سب سے زیادہ محترم اور عزت والے انسان اور آخری نبی ہیں، سردار احمد تبسم گڈانی نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی نہیں آئے گا۔اور ھمارے آقا خاتم النبیین ہیں ، انہوں نےلوگوں سے اپیل کی کہ فریضہ اقامت دین کیے لیے اپنی طاقت و حیثیت کے مطابق جدوجھد کرتے رہیں ، سردار احمد تبسم گڈانی نبی مھرباں صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” نبی کریم ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں کوئی عیب نہیں نکالا ۔ اگر پسند ہوا تو کھا لیا اور اگر پسند نہ ہوا تو چھوڑ دیا ۔انہون نے مسلمانوں کو مخاطب ہو کر درخواست کی اللہ تعالیٰ سے بہت زیادہ مغفرت مانگتے رہو کیونکہ نبی پاک کو مغفرت بہت زیادہ عزیز تھا اور امت کو فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ سے استغفار زیادہ مانگا کرو میں محمد دن میں ستر بار اللہ تعالیٰ سے مغفرت کرتا رہتا ہوں ۔ مسلمانو محنت کرو
خدا کی قسم قبر بڑی مشکل جگہ ہے چھوڑ دو ررشوت، سود، ظلم ،ناجائز قبضہ، دوسروں کا حق ،اور قائم کرو عدل و انصاف اخلاق محبت ملنساری
نبی کریم ﷺ نے فرمایا !!
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئیگا کہ انسان کوئی پرواہ نہیں کریگا کہ جو اس نے حاصل کیا ہے وہ حلال سے ہے یا حرام سے ہے ۔
( صحیح البخاری حدیث نمبر 2059 )
انصاف وہ ترازو ہے جس کے ایک پلڑے میں سچ ہوتو دوسرا خود ہی جھک جاتا ہے ۔
اپنی اچھائی کو ثابت نہ کرو وقت ایک دن خود اسے ثابت کرے گا ۔