لاہور : ( فریدہ خانم )،
سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انوویشن، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر عابد شیروانی نے کی، جبکہ ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر وحیدالزّمان طارق مہمانِ اعزاز تھے۔ کلماتِ تشکر اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پیش کئے اور نظامت کے فرائض جناب زید حسین نے انجام دیے۔
صدرِ تقریب ڈاکٹر عابد شیروانی نے اپنے خطاب میں عالمی تنازعات کی شدت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار آج کے دور میں تنازعات کے حل کے لئے بہترین رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقبال کا فلسفۂ خودی اور تصورِ اتحاد عالمی سطح پر امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتا ہے۔ مہمانِ اعزاز ڈاکٹر وحیدالزّمان طارق نے اپنے کلیدی خطاب میں اقبال کے افکار کو بین الاقوامی تنازعات کے حل سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اقبال کا نظریۂ حق و باطل کی کشمکش، فلسطین، کشمیر اور افغانستان جیسے عالمی مسائل کو سمجھنے کے لئے انتہائی بصیرت افروز ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان عالمی امن کے فروغ کے لئے اقبال کے افکار کو عام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اقبال کی شاعری انسانیت کو امن و ہم آہنگی کی راہ دکھاتی ہے۔ اقبال کا پیغام آج بھی عالمِ اسلام کے لئے ایک روشن ستارہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
سیمینار میں طلبہ، اساتذہ، سفارتی شخصیات اور ادبی و علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
” اقبال اکادمی پاکستان کے زیرِ اہتمام ’’بین الاقوامی تنازعات کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر ’’بین الاقوامی تنازعات کا حل فکرِ اقبال رح کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے سیمینار “۔
Facebook Comments Box