بنوں میں پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے چیک پوسٹوں پر حملوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دہشت گردوں نے ڈرونز اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملے کیے، لیکن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ حملوں میں تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس تنصیبات اور اہلکار محفوظ رہے۔ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔
بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی سے چیک پوسٹوں پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام، دہشتگرد پسپا ہو کرفرار

Facebook Comments Box