کشمیر جنت نظیر جو پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے

احمدپورشرقیہ( پ ر) حکومت پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کی زیر قیادت 25 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر ریلی و سمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے سٹوڈنٹس سے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو انڈین ائیر فورس نے مہاراجہ ہری سنگھ کے ساتھ سازش کرکے ناحق کشمیری عوام کے حقوق پر ڈاکہ مار کر ان کی حق خود ارادیت کو کچل دیا۔مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پر قبضہ جمالیا۔اس دن سے کشمیر جنت نظیر جو پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔شہ رگ ہے۔ان کے حقوق کی بحالی کیلئے بلیک دن منایا جا تا ہے۔اس موقع پر طلباء وطالبات نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ،بہادر پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔برصغیر پاک وہند میں امن و سلامتی کے استحکام کیلئے اقوام متحدہ فوری مسلہ کشمیر حل کرائے۔اس موقع پر اساتذہ کرام میں پروفیسر زاہد عزیز، لیکچرر حافظ دانیال، لیکچرر اسد عباس، لیکچرر حافظ محمد عمر جمیل، لیکچرر محمد ارسلان ، لیکچرر محمد عدنان کے سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی

Facebook Comments Box