احمدپورشرقیہ( پ ر) گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کے صدر شعبہ سرائیکی و کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے 5 اکتوبر ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر آپنے بیان کہا کہ میرے نزدیک دنیا کی بہترین عملی مثالی شخصیت روحانی باپ استاد محترم ہیں۔فرمان رسول اللہ علیہ والہ والسلام خاتم الانبیاء و رسل ہے کہ بےشک مجھے معلم/استاد بناکر بھیجا گیا ہے۔جو قومیں اپنے اساتذہ کرام کی حقیقی معنوں میں عزت و احترام کرتیں ہیں۔وہیں قومیں دنیا میں راج کرتیں ہیں۔میری کامیابی کے پیچھے والدین کی دعاؤں کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو صاحب جیسی عظیم الشان روحانی ہستیوں کی اعلی تربیت و مہارتوں کا کمال ہے۔باادب بانصیب، بے ادب بے نصیب۔آج کی نوجوان نسل آپنے اساتذہ کرام کی حقیقی تعلیمات پر عمل کرکے ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
میرے نزدیک دنیا کی بہترین عملی مثالی شخصیت روحانی باپ استاد محترم ہیں
Facebook Comments Box