ملتان – نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان اور مسلم لیگ (ن) ملک طیب آرائیں نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب، پنجاب بھر میں بھرپور کام کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ان کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جتنی ترقی پنجاب میں ان کے دور حکومت میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کو عوام کی خدمت کا جنون ہے۔ وہ 12 سے 15 گھنٹے روزانہ عوام کی خدمت کرتی ہیں ۔ ان کی قیادت پر ہمیں فخر ہے ۔ حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ قوم اور ملک کے لئے ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ سیلاب متاثرین ہوں یا دیگر فلاحی منصوبے ہوں مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب نمایاں نظر آتی ہیں ۔ تقریب میں مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ مریم نواز ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ تقریب میں قیوم خان ، شیخ عمیر ، رانا عمران ، صائمہ کنول ، طاہر مسعود انصاری ، محمد منصور ، مقصود احمد، توقیر رحمان ، محمد فرحان ، تابش احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب، پنجاب بھر میں بھرپور کام کر رہی ہیں
 
			
		Facebook Comments Box
		
	 
			 
			