سکول جانے والے بچے بچیاں شدید مشکلات کا شکار

راجن پور ڈسٹرکٹ بیورو چیف سے

فاضل پور پرانہ ڈاکخانہ روڈ دوسال سے تعمیر نہ ہوسکی ۔سکول جانے والے بچے بچیاں شدید مشکلات کا شکار۔بارش ہونے پر گھروں سے نکلنا محال ہو جاتا ہے ۔
تفصیل کے مطابق پرانہ ڈاکخانہ روڈ عرصہ دوسال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج کی غرض سے اکھاڑنے والی روڈ تاحال نہ بن سکی اس اسی روڈ پہ متعدد نجی ہسپتال، سکول اکیڈمیاں اور جنازہ گاہ واقع ہے ۔جب بارش ہوجاتی ہے تو لوگوں کا گزرنا محال ہوجاتا ہے جنازہ تک نہیں گزر سکتا نہ کوئی مریض ہسپتال لا سکتا ہے اور نہ بچے بچیاں اسکول آسکتے ہیں ،
ضلعی انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کی نااہلی یہ یے کہ اس کا چار بار افتتاح بھی کیا گیا مگر کام شروع نہ ہوسکا یہاں کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لے کر فوری روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box