(راجن پور ڈسٹرکٹ بیورو چیف سے)
کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کررہا ہے۔ وائیٹ کالر ہر موقع پر بچ جاتے ہیں۔ نوجوان اپنے ملک میں کریشن کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں۔ اپنے اختیارات اور ذمہ داری پوری طریقہ سے ادا نہ کرنا بھی کرپشن کے ضمرے میں اتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سیکنڈیری راجن پور نیب اور سکول ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے نیب کے کرپشن کی جنگ میں نوجوانوں کے کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری مشتاق احمد خان۔ پرنسپل راو محمد طارق۔ سابق ڈی ای او محمد شفیق ساجدخان۔ پرنسپل ہائر سیکنڈیری سکول محمد پور محمد شفیع خان۔ ودیگر ججز بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانو ں پر بھاری ذمہ داری عاہد ہوتی ہے۔ کہ وہ ملک میں کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں۔ بچوں نے خشک موضوع پر اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ ماں کی گود سے سیکھنے کا عمل ہے۔ زندگی میں پیش انے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔زندگی کے عمل میں جتنا زیادہ کام کریں گے اتنی تجربہ بڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی۔ اردو تقریری مقابلہ جات اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر بچے مورخہ تین نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں ڈویژن کی سطح پر مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ اور تمام تراخراجات او ر ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری میری ہوگی۔
 
			 
			 
			