تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و خیراندیش رہنما اور سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع صاحب اور ان کے فرزند نوجوان قیادت کا روشن استعارہ مولوی اسراراللہ صاحب کی خالص نیت، خلوصِ دل، اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں غوریزئی یونین کے تمام چاروں یونٹوں کے لیے سولر سسٹم کے خصوصی فنڈز کی منظوری ایک عظیم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ صرف ایک سیاسی کارنامہ نہیں، بلکہ عوامی خدمت، محروم طبقات کی عملی آواز، اور کارکنان کے ساتھ محبت و وفاداری کا زندہ ثبوت ہے۔ جماعتی سطح پر یہ اقدام ذمہ داری، شفافیت اور اخلاص کا خوبصورت امتزاج ہے۔
فنڈز کی ترسیل اور نظام کی تکمیل میں یونین کے مخلص امرا:
مولوی انور جان غوریزئی، مولوی عبدالواسع آخوندزادہ غوریزئی، عصمت اللہ غوریزئی کی خدمات، عزم، اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل لائقِ صد تحسین ہیں۔
فنڈز اب غوریزئی یونین تک پہنچ چکے ہیں، اور کل یا پرسوں امرا و جنرل سیکرٹریز کی زیر نگرانی ان یونٹوں میں باقاعدہ، منصفانہ اور شفاف انداز سے تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔
یہ پیشرفت دراصل اس حقیقت کا اظہار ہے کہ جمعیت علماء اسلام محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوام کے دلوں کی دھڑکن، اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔
اس موقع پر غوریزئی یونین کے عوام نے کہا کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مولوی اسراراللہ صاحب اور ان کی ٹیم کو اس بے مثال خدمت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی قیادت کو مزید عزت، اخلاص، قبولیت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔