مینار پاکستان کے گرد بدنما آہنی باڑ

تحریر۔ نعیم اختر عدنان

گریٹر اقبال پارک لاہور میں چند دنوں کے وقفے کے ساتھ دو مرتبہ جانے کا اتفاق ہوا ،پہلا موقع دینی جماعتوں کی مشترکہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں امیر تنظیم اسلامی پاکستان جناب شجاع الدین شیخ صاحب کو حلقہ لاہور کی عاملہ اراکین کے ساتھ خوش آمدید کہنے اور کانفرنس میں شرکت تھا ، مینار پاکستان کے چاروں جانب موجود خوبصورت چبوترے کے اطراف کو دس فٹ اونچائی کے حامل لوہے کی حفاظتی باڑ لگی ہوئی تھی ،اس حفاظتی آہنی باڑ کو دیکھ کر ہم سمجھےکہ آہنی باڑ کا کانفرنس کی وجہ سے عارضی انتظام کیا گیا ہوگا تاکہ سٹیج سے عوام الناس کو محفوظ فاصلے تک رکھنے میں آسانی ہو سکے احتیاط کا تقاضا سمجھ کر اسے نظر انداز کر دیا ،کچھ دنوں بعد ایک دوست کے ہمراہ دوبارہ گریٹر اقبال پارک جانے کا اتفاق ہوا تو دیکھا کہ مینار پاکستان کے ارد گرد خوبصورت چبوترہ مستقل طور پر آہنی جنگلے کی قید میں
آ چکا ہے اور اب عوام الناس اور سیاحت کرنے والوں کے لئے مینار پاکستان کی فاؤنڈیشن پر تحریک پاکستان سے متعلق تحریری مواد تک رسائی مسدود کردی گئی ہے بلکہ اس آہنی جنگلے نے گریٹر اقبال پارک میں ایستادہ مینار پاکستان کی خوبصورتی کو بھی متاثر کرتے ہوئے ملکی اور خصوصاً غیر ملکی سیاحوں کو مینار پاکستان لاہور کی خوبصورت فاؤنڈیشن پر اردو اور انگریزی زبان تحریری مواد کو عملا مسدود کردیا ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ ، ڈی سی او لاہور ،ہارٹیکلچرل ادارے کے سربراہ ،لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مینار پاکستان کے چبوترہ کے ارد گرد لگائے گئے آہنی جنگلے کو فی الفور ہٹایا جائے یہ آہنی جنگلہ نہ صرف گریٹر اقبال پارک کے حسن کو متاثر کررہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے قومی وقار کو بھی مجروح کررہا ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *