بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے طیارہ حادثے کی یاد میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سوگ کا اعلان کیا ہے، جو پاکستان کے خلاف آج (22 جولائی 2025) ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سانحے میں 20 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ میچ کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کھلاڑی کالی پٹیاں باندھیں گے، بنگلہ دیش کا پرچم سرنگوں رہے گا، اور میچ کے دوران موسیقی بند رہے گی۔ یہ اقدامات متاثرین کی یاد میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
دوسرا ٹی ٹونٹی، بی سی بی کا طیارہ حادثے کی یاد میں سوگ کا اعلان

Facebook Comments Box