” مبارک میڈیکل کمپلیکس سرگودھا میں محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ کا کامیاب آپریشن “.

لاہور: ( فریدہ خانم )،
ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شاعر و ادیب محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ کا کامیاب آپریشن مبارک میڈیکل کمپلیکس سرگودھا میں گزشتہ دنوں ہوا، جہاں وہ زیر علاج تھے، دوران علاج ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل اور پیرا میڈل سٹاف مبارک میڈیکل کمپلیکس سرگودھا کی خدمات مثالی رہی ہیں۔ اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی خصوصی وزٹ کے دوران کیا اور آپریشن کے دوران موجود سٹاف سے ملاقات بھی کی ،اس ملاقات کے دوران انھوں نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف مبارک میڈیکل کمپلیکس سرگودھا کو اپنی کتاب جلوہ نور بھی پیش کی ،انھوں نے خصوصی طور پر کنسلٹنٹ یورالوجسٹ ڈاکٹر سید رضا عباس صاحب، ماہر امراض گردہ مثانہ کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کا آپریشن کیا۔ اس وزٹ کے دوران ہر بیٹی سپریم سٹار کے مشن کو فروغ دینے کے ضمن میں پیرا میڈیکل سٹاف کی انتہائی قابل احترام بیٹی حنا منظور صاحبہ کے لئے سلطان ادب گولڈ میڈل 2025 کا اعلان بھی کیا ،جو انھیں ایک خوبصورت تقریب میں 26 اکتوبر 2025 ءکو بھلوال ضلع سرگودھا میں پیش کیا جائے گا ،آخر میں محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ صاحب نے ضروت مند مریضوں کی معاونت بھی کی ،جو ان کے مثالی کردار کا واضع ثبوت ہے۔

Facebook Comments Box