سیرت محمد ؐپہ مبنی محفل میلاد کا پرنور انعقاد رائیونڈ میں ہونے جا رہا ہے
جس کی صدارت صاحبزادہ رب نواز چادری سرکار ؒ فرمائیں گئے
(ظفر اقبال ظفر رائیونڈ)تفصیلات کے مطابق سیرت محمد ؐ پہ مبنی ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تبلیغ اسلام کی نورانی محنت کی اصلاحی تربیت دی جائے تاکہ معاشرہ اسلامی روشنی میں جہالت کے اندھیرے مٹانے کی جانب گامزن ہو سکے۔اس محفل میلاد کا انعقاد 28ستمبر 2025بروز اتوار بمقام نیاز میراں کالونی نزد پی ایس او پٹرول پمپ قصور روڑ رائیونڈ میں ہوگا جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ رب نواز چادری سرکار ؒ فرمائیں گئے اس محفل میں کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدت مند شریک ہونگے۔اس محفل میں تمام عاشقان مصطفی ؐ کو دعوت عام دیتے ہوئے ان کے لیے لنگر کا وسیع انتظام رکھا گیا ہے تاکہ اُمت محمدیہ ؐ بھائی چارے کی فضا میں حق ولی دربار حضرت خواجہ محمد اقبال ؒ کے مشن ترویج اسلام کے سائے میں جمع ہو سکیں یہ محفل نوارانی و روحانی فیض سمیٹنے کے لیے منفرد اہمیت کی حامل ہے خادمین و مریدین۔ریاض احمد خواجگی۔خلیل احمد خواجگی۔حنظلہ یونس خواجگی۔محمد صدیق خواجگی۔حمید احمد خواجگی۔پرویز احمد خواجگی۔محمد ادریس خواجگی۔محمد اسلم خواجگی و دیگرمہمان محفل و انتظامی امور پر نظم و ضبط کی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی دینی خدمات کا تحفہ اپنے پیرومرشد صاحبزادہ رب نواز چادری سرکار ؒکے دست مقدس سے بارگارہ رسول مقبول ؐ میں پیش کرنے کو سعادت سمجھتے ہیں
سیرت محمد ؐپہ مبنی محفل میلاد کا پرنور انعقاد رائیونڈ میں ہونے جا رہا ہے
Facebook Comments Box