مسلم باغ کے عوامی خدمت گزار اور مخلص شخصیت انجمن تاجران صدر مسلم باغ حاجی محمد عارف خان کاکڑ

تحریر : عصمت خان کاکڑ

حاجی محمد عارف خان کاکڑ، صدر انجمن تاجران مسلم باغ، ایک ایسے ہمدرد، مخلص، اور شفیق شخصیت کے مالک ہیں جنہیں پورا شہر نہ صرف ان کی خدمت اور جدوجہد کے باعث جانتا ہے بلکہ عزت و احترام سے یاد بھی کرتا ہے۔ آپ کو معاشرے میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کا علمبردار سمجھا جاتا ہے، اور آپ کی شخصیت عوامی خدمت کے جذبے کا ایک روشن نمونہ ہے۔

حاجی محمد عارف خان کاکڑ نے انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر کی حیثیت سے نہ صرف اپنی قیادت کو منوایا بلکہ عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام بھی حاصل کیا۔ آپ نے ہمیشہ عوامی اور شہری مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور مظلوموں کی آواز بن کر میدان میں اترے ہیں۔

چاہے وہ مسلم باغ شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہو، ٹرانسفارمرز کی خرابی، پانی کی قلت، ایف بی آر کی طرف سے عوام پر ناجائز ٹیکسوں کا نفاذ، ڈائنامائٹ کے لائسنس کا مسئلہ ہو، چوری ڈکیتی جیسے جرائم کا خاتمہ، یا پولیس و لیویز تھانوں میں ایف آئی آر کے مسائل ہوں صدر صاحب نے ہر موقع پر متاثرین کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

آپ نے ان تمام مسائل پر نہ صرف احتجاج کیا بلکہ دھرنے دیے، سڑکوں پر نکل کر عوامی آواز کو حکام بالا تک پہنچایا، اور ان کے تحفظات کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔ آپ کی یہ بے لوث خدمات مسلم باغ کی تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

بلاشبہ، انجن تاجران صدر مسلم باغ حاجی محمد عارف خان کاکڑ کی جدوجہد اور خلوص کے سامنے کسی کو انکار کی گنجائش نہیں۔ ان کی قیادت انجمن تاجران کمیٹی سمیت عوام کے لیے امید کی کرن ہے اور ملک میں موجود تمام انجمن تاجران کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *