پاکستان اور اس کے عوام صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں

“غزہ مارچ، لاہور
تاریخ: 4 اکتوبر 2025ء “.

” پاکستان اور اس کے عوام صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں ” ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق .

” جماعت اسلامی اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطین کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی “۔ غزہ مارچ لاہور سے ڈاکٹر حمیرا طارق کا خطاب.

لاہور : ( فریدہ خانم ),
جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ لاہور پر عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ خواتین مارچ کی قیادت ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین، جماعت اسلامی پاکستان، دیگر مرکزی قائدین اور مقامی رہنماؤں نے کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے, جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید مذمتی نعرے درج تھے۔
غزہ مارچ کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نےنائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئےواضح کیا کہ پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں۔
اسی طرح فلسطین پر قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے پاکستانی قوم ہرگز اجازت نہ دے گی. ٹرمپ کا نام نہاد غزہ امن معاہدہ دہشت گرد اسرائیل کی سرپرستی اور حماس کے خاتمے کا منصوبہ ہے، صہیونی قابض ریاست امریکی سرپرستی میں غزہ میں بچوں کا قتل عام کررہی ہے، اس نے صمود فلوٹیلا پر حملہ کیا اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنایا، گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ حکمران جان لیں کہ وہ امریکہ کے غلام ہوسکتے ہیں، غیور پاکستانی نہیں۔ پوری قوم حماس اور اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ “معاہدہ ابراہیم” جیسے منصوبے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے, ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے اپنے مؤقف میں غیر ضروری تنازعات یا اشتعال انگیزی سے اجتناب کرتے ہوئے انتہائ دانشمندی کا ثبوت دیا -قیدیوں کا باہم تبادلہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا اور فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل سیٹ اپ ایک حقیقی اور منصفانہ حل کی طرف اشارہ کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ “معاہدہ ابراہیم” جیسے منصوبے کا مقصد فلسطینی عوام کو ژندہ دفن کرنا ہے- جسے پاکستانی عوام کبھی قبول نہیں کریں گے – ارض فلسطین کا دو ریاستی حل کو مؤقف واپس نہ لیا تو پورا ملک جام کر دیں گے-
۔ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا –
صدر حلقہ لاہور عظمی عمران اور شریک قائدین نے حافظ نعیم الرحمن کےاس بیان کی توثیق کی, جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی فوری رہائی اور بازیابی کے لئے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزید یہ کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور عالمی کارکنان کی گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ قائدین حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ وہ ہر سطح پر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، آزادی اور اسرائیلی قبضے کے مکمل خاتمے کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دوٹوک مؤقف اختیار کرے اور صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے اصولی مؤقف پر ڈٹ جائیں .

Facebook Comments Box