قلعہ سیف اللہ و مسلم باغ میں این جی اوز کا امدادی سامان اقربا پروری کی نذر عوام کی اے سی و ڈی سی سے شفاف تقسیم کی اپیل

تحریر: محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

ضلع قلعہ سیف اللہ اور تحصیل مسلم باغ میں حالیہ دنوں مختلف این جی اوز کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے عوامی حلقوں میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے مطابق یہ امدادی سامان اکثر اوقات من پسند افراد اور اقربا پروری کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا رہا ہے، اور بدقسمتی سے آئندہ بھی اسی طرز پر تقسیم ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق، بعض مقامی رابطہ کار حضرات غریب، یتیم اور بے سہارا عورتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور قریبی حلقوں میں امدادی سامان تقسیم کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آئی تھی، جب متعدد مواقع پر این جی اوز کا سامان مستحقین تک پہنچنے کے بجائے بازاروں میں فروخت ہوتا نظر آیا۔

علاقے کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ اور ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ مستقبل میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شفاف اور منصفانہ بنایا جائے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس عمل کو چند مخصوص افراد کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے منتخب عوامی نمائندوں یا سرکاری نگرانی میں مکمل کیا جائے، تاکہ حقیقی مستحقین تک ان کا حق یقینی طور پر پہنچ سکے۔

Facebook Comments Box