تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
حضرت مولانا عبد الواسع صاحب جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر ، خادمِ عوام، اور ایوانِ بالا کے نو منتخب سینیٹر پاکستانی سیاست کی ایک ہردلعزیز، باوقار اور بااخلاق شخصیت ہیں۔ آپ اپنی سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اور اسی سوچ کے ساتھ ایمانداری، دیانتداری اور شفاف کردار کا عملی نمونہ پیش کرتے ہیں۔
آپ کا حسنِ اخلاق اور متواضع مزاج صرف آپ کے قریبی رفقاء کو ہی نہیں، بلکہ مخالفین کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مولانا صاحب ہر فرد سے خندہ پیشانی، عزت اور خلوص کے ساتھ ملتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ کی مجلس میں بیٹھنے والا ہر شخص قلبی اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہے۔
حضرت مولانا عبد الواسع صاحب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں۔ آپ ایک ایسے رہنما ہیں جن کے کردار میں صداقت، گفتار میں نرمی اور فیصلوں میں انصاف جھلکتا ہے۔
آپ کی شخصیت میں جو عاجزی، شرافت اور خلوص ہے، وہ انہیں سیاسی میدان میں ایک مثالی قائد بناتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے جید علماء کرام، کارکنانِ اور عوام الناس سب ہی آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
آپ نہ صرف ایک سیاسی قائد ہیں بلکہ ایک ایسے مربی، رہنما اور خادمِ ملت ہیں جن پر قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔